Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

Home Remedies and Face Tips in Urdu for Bridals

Wedding day is an important day of a person’s life. Every girl want to look beautiful as a bride. Girls get makeup services according to her status. This is true makeup plays an important role in getting a glamours look, but at same time hair and skin beauty comes from inner beauty. Just like you start wedding preparation from a several months before, in same way you need to pay attention on your skin before 2-3 months.

In this article we are covering Home Remedies and Face Tips in Urdu for Bridals. All these home remedies are tried by my friend who got married in December. Hope you all will also get superb results.

Face-Tips-in-Urdu-for-Bridals

Home Remedies in Urdu for Bridals

دلہنوں کےلئے کارآمد اور آسان گھریلو ٹوٹکے

دلہن بننا کسی بھی لڑکی کی زندگی کا ایک خاص دن ہوتا ہے – سب لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس دن حسین اور کسی شہزادی سے کم نطر نہ آئیں-لڑکیاں خوبصورت نظر آنے کےلئے اپنی حیثیت کے مطابق میک اپ کرواتی ہیں- یہ درُست ہے کہ میک اپ کا بھی کمال ہوتا ہے لیکن خوبصورت بال اور حسین جلد اندر کی خوبصورتی سے بھی آتی ہے ۔جس طرح آپ شادی کی تیاری مہینوں پہلے شروع کر دیتے ہیں اِسی طرح آپ کوچاہئے کہ اپنی جلد کی نگہداشت بھی وقت سے پہلے شروع کریں تاکہ شادی والے دن میک اپ کے ساتھ ساتھ جلد کا قدرتی نکھار آپ کے روپ کو دوچند کر دئے کہ دیکھنے والی آنکھ دیکھتی رہ جائے۔ اور سب سے مزے کا بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایسا مشکل نہیں ہے بس آپ کو کچھ وقت اپنے لئے نکالنا ہے۔ یہ سب باتیں میری ایک دوست نے کہیں جس کی دسمبر میں شادی ہوئی تھی اور وہ دُلہن بنی بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ اُس نے اپنے سارے ٹوٹکے میرے ساتھ شئیر کئےتاکہ میں ان کو ایک جگہ ترتیب دئے کر سب کے ساتھ شئیر کر سکوں۔

ایک اہم بات جو اُس نے سب سے پہلے کہی کہ جلد کی خفاظت کےلئے جتنا ممکن ہو قدرتی اجزاء کا استعمال ہی کریں ۔ اس دوران کوئی بلیچ، فیشل یا کیمیائی اجزاء کا استعمال نہیں کرنا اور نہ ہی بازار سے مہنگی مصنوعات خریدنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بر عکس قدرتی اجزاء کا استعمال کریں اور اپنی غذا پر توجہ دیں۔اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ کی جلد بچوں کی طرح نرم و ملائم ہو جائے گی۔
سب سے پہلے چہرے کی باری آتی ہے۔

اگر آپ میک آپ کرنے کی شوقین ہیں تو شادی سے دو ماہ پہلے میک آپ کرنا بالکل ترک کردیں- تاکہ آپ کی جلد کیمائی اجزاء کے استعمال سے دور رہئے اور اپنی شادی والے دن میک آپ کرکے آپ منفرد نظر آئیں۔
کلنزنگ: چہرے کی کلنزنگ کےلئے ایک چوتھائی کپ کوکونٹ (ناریل) کا تیل اور دو کھانے کے چمچ شہد مکس کرکے ایک بوتل میں رکھ لیں۔ جب چہرہ دھونا ہو تو پہلے منہ پانی سے دھو لیں پھر تھوڑی سی مقدار میں تیل ہاتھوں میں لیکر دونوں ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑ کر تیل گرم کریں اور اس کو سارے چہرے اور گردن پر گولائی میں مساج کریں۔ تیس سے پینتالیں سیکنڈ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ دھوتے ہوئے اُنگلیوں کو گولائی میں حرکت دیں تاکہ تیل صاف ہوجائے۔

ٹونگ
کلنزنگ کے بعد ٹونگ کے لیے اپنے چہرے اور گردن پر کاٹن بڈ کی مدد سے عرقِ گلاب لگائیں۔ عرقِ گلاب بہترین ٹونر ہے۔

موسچرائزنگ
گلیسرین، عرقِ گلاب اور لیموںکا رس جلد کے لیے بہترین موسچرائزنگ کا کام کرتے ہیں۔ گلیسرین اور لیموں کا رس برابر مقدار میں لیکر اس میں عرقِ گلاب کی ڈبل مقدار ملا لیں اور اِسے کسی بوتل میں ڈال لیں۔ جب بھی منہ اور ہاتھ دھوئیں ، بعد میں اس موسچرائز کو لگائیں۔

ٹماٹر کا فیس ماسک
ماسک بنانے کے لیے ایک ٹماٹر کا پیسٹ اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ شہد مکس کریں۔ یہ ماسک چہرے اور گردن پر لگائیں۔ آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے رکھ لیں ۔ جب تک ماسک خشک نہیں ہوتا اُس وقت تک لیٹ جائیں۔جب خشک ہوجائے تو پانی سے دھولیں۔ یہ ماسک رنگ گورا کرنے، چہرے پر موجود سیاہ داغ ختم کر کے جلد نرم و ملائم بناتا ہے۔

گرام فلور (بیسن) فیس ماسک
اس ماسک کو بنانے کے لیے دو سے تین چائے کے چمچ بیسن میں ایک چائے کا چمچ دودھ،تین قطرے شہد اور ایک چٹکی ہلدی شامل کریں۔ ماسک کو چہرے اور گردن پر پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ اگر آپ واقعی اپنی رنگت نکھارنا چاہتی ہو تو اس جادوئی ماسک کا استعمال جلد کی رنگت کے لیے قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے ۔ یہ فیس ماسک ہر چار دن کے بعد استعمال کریں۔

اسکرب
آدھا کپ چینی میں آدھا کپ چمچ ناریل، زیتون یا سرسوں کا تیل مکس کریں۔ اِسے کسی بوتل میں رکھ لیں اور ہفتے میں دو سے تین بار ایک چمچ کے برابر لے کر پانچ منٹ سکرب کریں۔ پھر نارمل پانی سے دھو لیں۔

آنکھوں کے لئے ٹوٹکہ
آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے اور ڈی پفنگ کے لیے چھوٹے سائز کاآلو کاٹیں اور اُسے پیس کر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر کچھ منٹوں کے لیے فریزر میں رکھ دیں تاکہ یہ ٹھنڈا ہو جائے۔ اب لیٹ جائے اور اس پیسے ہوئے آلو کو آنکھوں کے نیچے رکھ کر پندرہ منٹ کے لیے آنکھیں بند کرلیں اور اپنے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔ گہرے سانس لیں اور دماغ کو پرُ سکون رکھیں ۔ ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کریں۔

اُبٹن
دلہنوں کے لیے صدیوں سے یہ روایات جاری ہے کہ وہ اپنی شادی سے قبل اپنے جسم پر ابٹن کا استعمال کرتی ہیں ۔ اُبٹن بنانے کےلئے ایک کپ بیسن، ایک چائے کا چمچ ہلدی، دو چائے کے چمچ لیموں کا رس، دو چائے کے چمچ دودھ، اور ایک کھانے کا چمچ بادام یا ناریل کا تیل مکس کریں۔جب شادی میں ایک مہینہ رہ جائے تو روزانہ جسم پر اُبٹن لگا کر ہلکے ہاتھوں سے ملیں اور رگڑتے ہوئے اُتار دیں۔
جب ابٹن اُتر جائے تو جسم پر زیتون اور بادام کے تیل کو برابر ملا کر مساج کریں ۔ یہ مساج جسم پر لگے رہ جانے والے ابٹن کو اُتارنےنے میں مدد کرتا اور خشک حصوں کو نرم کر دیتا تھا۔ مساج کے آدھے گھنٹے بعد نہا لیں۔ نہانے کے بعد ایک ایک مگ پانی میں چند قطرے زیتون یا بادام کا تیل ڈال کر اُس پانی کو اپنے جسم پر بہا لیں اس سے جلد نرم رہتی ہے۔ کبھی بھی اپنے جسم یا چہرے کو تولیہ سے نہیں رگڑیں بلکہ جسم سوکھنے کا انتظار کریں اور اُس کے بعد پورے جسم پر باڈی بٹر لگا لیں۔

پیروں کی حفاظت

ہم اکثر اپنے پیروں کی حفاظت کرنا بھول جاتے ہیں جبکہ یہ ہماری خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ٹب میں گرم پانی لیں اس میں شمپو ، اورنمک ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔ اس کے بعد پیروں کو تولیہ میں لپیٹ لیں ۔ جب آپ کے پیر سوکھ جائیں تو ان پر پیٹرولیم جیلی کی موٹی تہہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے موزے پہن لیں۔ یہ تھریپی آپ کو گرمیوں میں بھی کرنی ہے۔

رات کی بیوٹی روٹین
رات سونے سے پہلے اپنا منہ اچھی طرح دھولیں تاکہ دن بھر چہرے پر جمع ہونے والی گندگی ختم ہوجائے۔ آپ میرا یقین کریں میں نے اب تک بے شمار کلنزر استعمال کیے لیکن ان سب میں دودھ سب سے اچھا کلنزر ہے ۔ کاٹن بال کو دودھ میں بھگو کر چہرے پر مساج کریں اور چہرا صاف کرلیں۔ اس کے بعد اپنا منہ فیس واش سے دھوئیں جب چہرا خشک ہوجائے ( تولیہ سے صاف نہیں کرنا) تو چہرے پر یہ نائٹ ماسک لگالیں۔

نائٹ ماسک
ایک باؤل میں ایک کھانے کا چمچہ دودھ، دو قطرے شہد اور دو قطرے لیموں کا رس شامل کریں اپنی انگلی کی مدد سے پانچ منٹ تک ماسک کو اپنے پورے چہرے پر آرام سے مساج کرئیں۔ خاص طور پر اپنی آنکھوں اور منہ کے پاس مساج کرنا ہے۔اس ماسک کو بیس منٹ لگا نے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ دودھ میں موجود لیکٹک آیسڈ گہرے سیاہ ہلکوں کو چاپ نے میں مدد دیتا ہے ، یہ رنگت نکھارے کے ساتھ چہرے پر نکلنے والے دانوں کو بھی ختم کرتا ہے۔
اس کے بعد موسچرائزر لگا لیں۔
آخر میں بادام کے تیل کے چند قطرے ہاتھ میں لے کر اپنی آنکھوں کے گرد مساج کرئیں ۔ یہ تیل خوےسں اور جھائیوں کو ختم کرنے کے لیے جادو کا کام کرتا ہے۔ اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے اور تھکی ہوئی آنکھیں تر و تازہ ہو جاتیں ہیں۔
اسکے بعد اپنے ہاتھوں پیروں پر گلیسرین اور عرق گلاب سے بنا موسچرائزر مکسچر لگا لیں تاکہ آپ کے ہاتھ اور پیر ساری رات نرم و ملائم رہیں اور ان کی خشکی ختم ہوجائے ۔

 Also Read: Skin Beauty Tips in Urdu and English

بالوں کی حفاظت کے لیے ٹوٹکہ

تیل
نہانے سے پہلے سر میں سرسوں کےتیل سے مساج کریں اور کم از کم ایک گھنٹہ بعد سر دھو لیں ۔ میں اپنے بالوں کو ہفتے میں تین مرتبہ دھوتی تھی

بالوں کا ماسک
میں بالوں کے دو ماسک ایک کے بعد ایک استعمال کرتی تھی۔

دہی کا ماسک
آدھا کپ دہی ( کم یا زیادہ بھی ہوسکتا ہے آپکے بالوں کی لمبائی پر انحصار ہے)، ایک چائے کا چمچہ سیب کا سرکہ اورایک چائے کا چمچہ شہد کو ایک پیالے میں ملانےکے بعد سر پر جڑوں سے لے کر بالوں کی نوکوں تک لگائیں- پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے بال دھو لیں ۔اس کے بعد دوبارہ شیمپو سے بال دھوئیں۔ اس ماسک سے بال صحت مند اور نرم ہو جاتے ہیں۔ یہ ماسک سر میں تیل بھی نہیں نکلنے دیتا۔ اگر آپ میں سے کسی کو چکنے بالوں کی شکایت ہے تو یہ ماسک آپ کےلئے بہترین ہے۔

انڈے کا ماسک
ایک انڈے کی زردی ، آدھا کپ دودھ ( اگر آپ کے بال لمبے ہیں تو دودھ کی مقدار بڑھا دیں )، ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل مکس کرلیں۔اس مکسچر کو جڑ سے لے کر بالوں کی نوک تک سر میں مساج کریں اور پندرہ منٹ تک سر میں لگا کر شاور کیپ سے ڈھانپ لیں۔
پھرنیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں تاکہ بالوں سے انڈے کی بد بو نکل جائے آخر میں شیمپو کی مدد سے بال دھو لیں۔ اس ماسک سے بالوں کو نمی ملتی ہے اور ٹوٹی ہوئی جڑیں صحیح ہو جاتی ہیں۔
آخر میں ایک بات میں آپ سے ضرور کہوں گی کہ میری طرح آپ لوگوں کو بھی یہ سب بہت مشکل لگے گا کہ اتنا وقت کیسے نکالے۔ لیکن یقین جانے اگر آپ ایک بار ارادہ کر لیں گی تو کچھ بھی مشکل نہیں اور یہ سب چیزیں بھی سستی اور فائدہ مند ہیں۔

Related Post: Hair Tips in Urdu and English

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Beauty Tips in Urdu © 2018