Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

Whitening Facial in Urdu (Herbal Whitening Facial)

In Pakistan every other person want clear, fair and glowing complexion. We use different tips and expensive products for this purpose. Though there are different creams and lotions are available in the market to get fair complexion but all people cannot buy Olay and L’Oreal products. In same way whitening facial is also expensive as compare to other facials. You can get fair color by doing whitening facial at home. This is quite cheap and no side effect on skin. Read about Skin Whitening Facial in Urdu and do it at home with natural ingredients.

Herbal Whitening Facial in Urdu

Whitening Facial in Urdu

گھر میں وائٹنگ فیشل کرنے کا طریقہ

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اُس کا رنگ صاف اور گورا ہو اور اس کےلئے ہم بہت سے ٹوٹکے اور مہنگی مصنوعات بھی استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ مارکیٹ میں رنگ گورا کرنے کےلئے بے شمار کریمیں اور لوشن موجود ہیں لیکن Olay and L’Oreal کی مصنوعات ہر کوئی نہیں خرید سکتا۔ اِسی طرح وائٹنگ فیشل بھی عام فیشل کے مقابلے میں کافی مہنگا ہوتا ہے جو بیوٹی پارلر سے سب نہیں کروا سکتے۔ لیکن آپ گھریلو مصنوعات کے ساتھ فیشل کرکے اپنی جلد گوری، اُجلی اور چمکیلی بنا سکتے ہیں اور یہ پارلر کے مقابلے میں خاصا سستا بھی رہتا ہے اور نا ہی اس کا کوئی نقصان ہے۔

کلنزنگ

ایک باؤل میں دو کھانے کے چمچ تازہ بالائی، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ پسے بادام مکس کریں کہ پیسٹ بن جائے۔ اب اس کو چہرے اور گردن پر لگا کر دس سے پندرہ منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ پھر اسفنج سے صاف کر دیں۔

Also Read |  Face Cleansing Milk

مساج کریم
ایک باؤل میں آدھا کیلا (میش کیا ہوا) ، آدھا کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل، آدھا چائے کا چمچ بادام یا ناریل کا تیل، ایک چائے کا چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس کو چہرے اور گردن پر لگا کر پانچ سے دس منٹ گولائی میں مساج کریں اور پھر صاف کر لیں۔

سکرب
دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹااور دو چائے کا چمچ دودھ مکس کریں کہ گاڑھی پیسٹ بن جائے۔ اس کو چہرے اور گردن پر لگا کر دس منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ جب خشک ہونے لگے تو ہاتھ کو گیلا کر لیں ۔ آخر میں گیلے اسفنج سے صاف کر لیں۔

ماسک
رنگت نکھارنے کےلئے ہلدی ایک قدرتی جُز ہے۔ ماسک بنانے کےلئے دو سے تین کھانے کے چمچ بیسن میں چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر دودھ یا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے اور گردن پر لگا کر دس منٹ یا خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد رگڑتے ہوئے منہ دھو لیں۔

ٹونر
آخر میں روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر عرقِ گلاب لگا لیں۔

آپ مہینے میں دو با ر یہ وائٹنگ فیشل کر سکتے ہیں۔ اس فیشل کے بعد آپ اپنے چہرے کی رنگت اور چمک میں ایک واضع فرق محسوس کریں گے۔

Also Read: Skin Beauty Tips in Urdu and English

Summary
Whitening Facial in Urdu
Article Name
Whitening Facial in Urdu
Description
Get a fresh, glowing and spots free skin with home facial. All natural ingredients are used in this herbal facial. Read the complete article.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Beauty Tips in Urdu © 2018