Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

People Also Asks

We are going to discuss here all beauty tips in Urdu which people asked us through Facebook Page and Contact US Page.

Beauty Tips in Urdu

If you want to know any beauty tips, don’t hesitate and Contact US.

سوال آپ کا جواب ہمارا

اِس سکشن میں ہمارے ایکسپرٹ لوگوں کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں گے۔ اگر آپ کو بھی کوئی بیوٹی ٹپ پوچھنی ہے تو ہم سے فیس بُک کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

سوال۔ میرا رنگ گورا ہے، لیکن چہرے پر رونق اور چمک نہیں ہے۔اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد خلقے ہیں؟

جواب۔ اپنے چہرے کی جلد تروتازہ اور چمکدار بنانے کےلئے مہینے میں کم از کم ایک بار کیلے اور شہد کا فیس ماسک ضرور لگائیں۔

اجزاء
کیلا ایک عدد
شہد دو چائے کے چمچ

طریقہ
کیلے میں شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگا لیں۔
بیس منٹ بعد دھو لیں۔

اس کے علاوہ

دودھ ایک چائے کا چمچ
گسرھ ین تین قطرے
عرق گلاب چھ قطرے
ان سب کو ملا کر روزانہ پانچ منٹ چہرے پر لگائیں پھر دھو لیں۔
ان دو بیوٹی ٹپس پر عمل کرنے سے بہت جلد آپ کی جلد چمک دار اور خوبصورت ہو جائے گی۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کےلئے

سیاہ حلقے دور کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے پڑھیں۔


Bachon mein Ganjpan ka Elaj

سوال۔ میری بیٹی پانچ سال کی ہےاور اُ س کے سر کے بیچ میں سے بال اُڑ گئے ہیں۔ کوئی علاج بتائیں؟

جواب۔اپنی بیٹی کی خوراک پر خاص توجہ دیں اور جہاں تک ممکن ہو جنک فوڈ اور پروسیڈ فوڈ سے پرہیز کریں۔ ایسے پھل اور سبزیاں دیں جن میں آئرن ہو۔
جھڑتے بال روکنے کےلئے اس سستے اور آسان ٹوٹکے پر عمل کریں۔یہ بالوں کو گرنے سے روکے گا ، اس سے نئے بال اُگئیں گےاور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔

اجزاء
کسٹر آئل دو کھانے کے چمچ
شہد ایک کھانے کاچمچ
ایک انڈے کی زردی

طریقہ
تمام اجزاء ایک پیالے میں مکس کر یں پھر پہلے اس آمیزے کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اُس کے بعد اپنے پورے بالوں میں اس آمیزے کو لگا لیں۔ دو سے تین گھنٹے لگا رہنے دیں۔
اپنے بالوں پر یہ مکسچر لگانے کے بعد ضروری ہے کہ سر پر شاور کیپ پہن لیں تاکہ مکسچر نیچے گرنے سے محفوظ رہے اور آپ کے بالوں میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔
دو سے تین گھنٹے بعد بال بےبی شمپو سے بال دھو لیں ۔
اس نسخے کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے ۔لیکن اگر آپ ہفتے میں ایک مرتبہ بھی استعمال کریں تو دو مہینے میں ہی آپ کے بال گرنا بند ہوجائیں گے اور نئے بال بھی اگنا شروع ہوجائے گے۔

ناریل کے تیل سے مساج کرنا بھی بہت فائدہ مند ہے۔ مساج کرکے آدھا گھنٹہ بعد بےبی شمپو سے بال دھو لیں۔


Beauty Tips in Urdu to Remove Freckles

سوال۔ عرصہ ایک سال سے میرے ناک اور ہونٹوں کے گرد چھائیاں پڑ گئی ہیں اور یہ دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔ کوئی گھریلو ٹوٹکہ بتا دیں؟

جواب۔ چھائیاں ختم کرنے کےلئے یہ بہترین اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔
اس کےلئے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہے
انڈے کی سفیدی ایک
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
شہد آدھا چائے کا چمچ

طریقہ
تمام اجزاء مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ اور بیس منٹ بعد دھولیں۔
ہفتہ میں ایک بار یہ ماسک لگائیں۔ چھائیاں آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی۔


Teeth Whitening Tips in Urdu

سوال۔ میرے دانتوں کا رنگ پیلا ہے۔ کیا یہ سفید ہو سکتے ہیں؟ میں کئی قسم کے ٹوتھ پیسٹ استعمال کر چکی
ہوں۔ دن میں دو بار برش کرتی ہوں لیکن دانت سفید نہیں ہوتے۔

جواب۔ اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جا کر دانت پالش نہیں کروا سکتی تو اس گھریلو نےقس پر عمل کریں۔

اجزاء
کھانے کا میٹھا سوڈا ایک چائے کا چچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ

طریقہ
ان سب اجزاء کو ملا کر آمیزہ بنا لیں۔ اور سونے سے پہلے دانت برش کرکے اسے دانتوں پر لگائیں۔
پانچ منٹ بعد کلی کرلیں۔ روزانہ یہ عمل کریں ۔ کچھ دنوں میں دانت موتی کی طرح چمکنے لگ جائیں گے۔


What is Lavender Oil in Urdu

سوال۔ لیونڈر آئل کو اُردو میں کیا کہتے ہیں؟

جواب۔ لیونڈر کو اُردو میں اسطوخودوس کہا جاتا ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے جامنی رنگ کے خوشبودار پتوں کی جڑ ہوتی ہے جو پودینے کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ لیونڈر کا تیل بہت فائدہ مند ہے۔
تخقیق کے مطابق لیونڈر تیل بے چینی، ذہنی سکون، بے خوابی اور بہت سے نفسیاتی مسائل میں فائدہ مند ہے۔ جلد کےلئے بھی لیونڈر تیل بہترین ہے۔ ہم میں سے بہت کم لوگ اس تیل کی خوبیوں سے آگاہ ہیں۔ اس کےحیرت انگیز فوائد ہیں جو جلد کی رنگت کو نکھارنے اور اسے نرم ونازک بنانے میں اہم کام کرتا ہے۔

 


Face Skin Care in Summer

سوال۔ موسم گرما آتے ہی میری جلد مرجھا جاتی ہے۔ کوئی ایسا حل بتائیں جس سے گرمی میں بھی میرا چہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے؟

جواب۔ دھوپ کی شدت سے مرجھائی جلد کےلئے شہد کا ماسک اکسیر درجہ رکھتا ہے۔ یہ ماسک ہر قسم کی جلد پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شہد اور بیسن ہم وزن لیں اور مکس کریں کہ کریم کی طرح گاڑھا آمیزہ بن جائے۔ اب اسے چہرے، گردن اور باؤوں پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد دھو لیں۔ ہفتے میں دو بار یہ ماسک لگائیں۔

Related: Beauty Tips for Summer


Beauty Tips in Urdu for Humid Weather

سوال۔ برسات میں جلد چکنی ہوجاتی ہے اور دن میں کئی بار منہ دھونا پڑتا ہے مگر پھر بھی چہرہ چکنا چکنا رہتا ہے۔ اس کا کوئی گھریلو ٹوتکہ بتا دیں۔

جواب۔ برسات کے موسم میں ہماری جلد کے اندر بعض غدود رطوبت زیادہ مقدار میں خارج کرنے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد چکنی ہوجاتی ہے۔ آپ کےلئے اس کا آسان سا علاج یہ ہے۔

اجزاء
ٹماٹر ایک عدد
لیموں کا رس تین قطرے
پودینے کا رس ایک قطرہ

طریقہ
ٹماٹر کاٹ لیں اور اس پر لیموں کا رس اور پودینے کا رس ڈال کر آہستہ آہستہ چہرے پر اس کا رس ملیں۔
رس ملتے ہوئے ہاتھ کو نیچے سے اوپر کی طرف لےکر جائیں۔ پانچ سے آٹھ منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں۔
ٹماٹر کی مالش جلد کےلئے بہترین ٹانک ہے ۔ آپ کو خود چہرے پر تازگی کا احساس ہوگا۔


How Remove Unwanted Hairs from Face

سوال۔ میرے چہرے پر روآں ہے۔ میں نہ ویکس کرتی ہوں نہ ٹھریڈنگ۔ اس کےلئے کوئی حل بتائیں؟

جواب۔ اگر آپ ویکس اور ٹھریڈنگ نہیں کرنا چاہتی تو ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ چینی اور ایک چائے کا چمچ کارن فلور ملا کر بلینڈ کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر خشک کرلیں۔ پھر رگڑ کر اتار لیں۔ چہرہ دھوئیں مت۔ اس نسخے پر ہفتے میں دو بار عمل کریں۔

Also Read: Best Way to Remove Facial Hair


 

Beauty Tips in Urdu © 2018